May 29, 2017 05:10 pm
views : 638
Location : Domestic Place
Islamabad- Khawar Qureshi Media
اسلام آباد ،عالمی عدالت انصاف کلبھوشن کو رہا نہیں کر رہی،خاور قریشی
عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کے کیس میں پاکستان کے وکیل خاور
قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے بھارتی جاسوس اور را کے
ایجنٹ کو رہا کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس سے متعلق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف ،
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور پاکستانی وکیل خاور قریشی کی مشاورت ،
خاور قریشی کہتے ہیں عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کو رہا کرنے نہیں جا
رہی ہے۔
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کے وکیل
خاور قریشی نے اٹارنی جنرل آفس میں اشتر اوصاف سے ملاقات کی جس میں کلبھوشن
کیس کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خاور قریشی نے کہا کہ بھارتی
جاسوس کلبھوشن یادیو کہیں نہیں جا رہا ، عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو
کو رہا نہیں کرنے جا رہی، ان کا کہنا تھا کہ اس کیس کے حوالے سے وزارت
خارجہ بہتر انداز میں موقف پیش کرسکتی ہے۔