May 29, 2017 05:52 pm
views : 774
Location : PM Secretariat News Date
Islamabad- PM Chairs Meeting
>سلام آباد،وزیر اعظم کی ملک میں بڑھتی لوڈ شیڈنگ پر اظہار برہمی
زیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہو، سیکریٹری پانی و بجلی نے ملک میں جاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر بریفنگ دی۔ سیکریٹری پانی و بجلی کا کہنا تھا بھکی اور حویلی بہادر شاہ پلانٹ میں تکنیکی مسئلے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے۔
وزیراعظم نے اجلاس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اگر کسی پلانٹ میں خرابی ہے تو اسے دور کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔
ادھر وزارت پانی و بجلی اور این ٹی ڈی سی حکام اپنے اپنے اعداد و شمار میں بھی تضاد پایا جا رہا ہے، وزارت پانی وبجلی کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاوواٹ جبکہ این ٹی ڈی سی کے مطابق 6 ہزار میگاوواٹ ہے،وزارت کے حکام کہتے ہیں بجلی کی مجموعی پیداوار 16 ہزار 400 اور طلب 20 ہزار 400 میگا وواٹ ہے جبکہ این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 15 ہزار 200 جبکہ طلب 21 ہزار 200 میگا وواٹ ہے۔
ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ ملک میں پن بجلی کی پیداوار 5 ہزار میگاوواٹ ، آئی پی پیز کی 7 ہزار 700 جبکہ جینکوز کی 2500 میگاوواٹ ہے دوسری جانب مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق ہو گیا اور 8 زخمی ہو گئے، فائرنگ کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔