اسلام آباد،رہنما مسلم لیگ ن دانیال عزیز کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ عمران خان کسی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کیخلاف جے آئی ٹی کیوں نہیں بنائی جاتی، معاملہ اسمبلی میں اٹھائیں گے۔
span style="color: rgb(0, 0, 0); font-size: 18px; font-style: normal; font-variant-ligatures: normal; font-variant-caps: normal; font-weight: normal; letter-spacing: normal; text-align: start; text-indent: 0px; text-transform: none; white-space: normal; word-spacing: 0px; -webkit-text-stroke-width: 0px; text-decoration-style: initial; text-decoration-color: initial; display: inline !important; float: none;">الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ملک کے قانونی اور آئینی اداروں پر کوئی بھی شخص ایسا مسلط ہو جائے جس سے اداروں کی کارگردگی متاثر ہو۔ عمران خان کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی کے احکامات جاری ہو چکے ہیں تو اس پر عملددرآمد کیوں نہیں ہو رہا، اس معاملے کو پارلیمنٹ میں بھی اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے سنگین ترین جرائم کی نشاندہی اور ان مقدمات کے چالان بھی مکمل ہو چکے ہیں جن میں انہیں اشتہاری بھی قرار دیا جا چکا ہے لہذا میڈیا کو بھی چاہیئے کہ ایک اشتہاری ملزم کو کوریج نہ دے۔
span style="color: rgb(0, 0, 0); font-size: 18px; font-style: normal; font-variant-ligatures: normal; font-variant-caps: normal; font-weight: normal; letter-spacing: normal; text-align: start; text-indent: 0px; text-transform: none; white-space: normal; word-spacing: 0px; -webkit-text-stroke-width: 0px; text-decoration-style: initial; text-decoration-color: initial; display: inline !important; float: none;">دانیال عزیز نے کہا کہ پاکستان کے متعدد تھانوں میں عمران خان کے خلاف سینکڑوں مقدمات درج ہیں اور کئی مقدمات میں انہیں اشتہاری بھی قرار دیا جاچکا ہے جب کہ ایک مقدمے میں تو تفتیشی ٹیم نے چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی رو سے دہشت گردی کی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست بھی کی، 3 سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود آج تک کسی ایف آئی آر پر کارروائی یا تحقیقات نہیں کی گئی بلکہ عمران خان کو ایک نوٹس بھی جاری نہیں کیا جاسکا، بتایا جائے کہ اس عمل کو آج تک کیوں اور کس نے روکا۔