اسلام آباد،وزیر اعظم جے آئی ٹی کی تحقیقات کو طول دینا چاہتے ہیں،نعیم الحق
پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد ہوگا اور قوم دیکھے گی کہ بہت جلد نواز شریف بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔
span style="color: rgb(0, 0, 0); font-size: 18px; font-style: normal; font-variant-ligatures: normal; font-variant-caps: normal; font-weight: normal; letter-spacing: normal; text-align: start; text-indent: 0px; text-transform: none; white-space: normal; word-spacing: 0px; -webkit-text-stroke-width: 0px; text-decoration-style: initial; text-decoration-color: initial; display: inline !important; float: none;">ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 16 سال کی عمر میں شناختی کارڈ نہیں بنتا لیکن وزیر اعظم کے بیٹے ارب پتی بن گئے، اپنے ارب پتی بننے پر وہ پاکستان کی یونیورسٹیوں میں طلبا کو لیکچر دیں اور وہ طریقے بتائیں جن پر عمل کرکے وہ اتنے امیر ہوگئے۔
span style="color: rgb(0, 0, 0); font-size: 18px; font-style: normal; font-variant-ligatures: normal; font-variant-caps: normal; font-weight: normal; letter-spacing: normal; text-align: start; text-indent: 0px; text-transform: none; white-space: normal; word-spacing: 0px; -webkit-text-stroke-width: 0px; text-decoration-style: initial; text-decoration-color: initial; display: inline !important; float: none;">تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جے آئی ٹی پراس لیے اعتراض کیا جارہا ہے تاکہ وہ 60 دن میں اپنا کام مکمل نہ کرسکے، امید ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد ہوگا،قوم دیکھے گی کہ نواز شریف بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔
span style="color: rgb(0, 0, 0); font-size: 18px; font-style: normal; font-variant-ligatures: normal; font-variant-caps: normal; font-weight: normal; letter-spacing: normal; text-align: start; text-indent: 0px; text-transform: none; white-space: normal; word-spacing: 0px; -webkit-text-stroke-width: 0px; text-decoration-style: initial; text-decoration-color: initial; display: inline !important; float: none;">تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو میں الزام عائد کیا کہ جے آئی ٹی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، نواز شریف کی پوری کوشش ہو گی کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کو طول دیں، ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے، نواز شریف کے اقتدار کی کشتی ڈوب رہی ہے، عید کے قریب سب کو وزیر اعظم کے نااہل ہونے کی خوشخبری ملے گی، امید ہے جے آئی ٹی تحقیقات کر کے جھوٹے شخص سے نجات دلائے گی۔