May 30, 2017 01:28 pm
views : 612
Location : Federal Judicial Academy
Islamabad- PML N Daniyal Aziz Media Talk
اسلام آباد ،رہنما مسلم لیگ ن دانیال عزیز کی صحافیوں سے گفتگو
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ ایک طرف کہا جارہا ہے کہ جے
آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے والے فریق کا کیس کمزور ہوجائے گا اور دوسری
جانب جب ہم ہر سماعت یا جے آئی ٹی کے بلانے پیش ہوتے ہیں تو کہا جاتا ہے آپ
باربار کیوں آتے ہیں یہ سب ناجائز ہورہا ہے اور قواعد و ضوابط کے برعکس
کارروائی ہورہی ہے جس پر ہم نے اعتراض کیا تھا اور اس پر ججز نے بھی ہمارے
مؤقف کی تائید کی اور حسین نواز کی جانب سے جے آئی ٹی پر اعتراضات مسترد
کردیئے جانے کی خبر بے بنیاد ہے۔
جے آئی ٹی کے سامنے حسین نواز کی پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
دانیال عزیز نے کہا کہ عدالت نے بھی کنفرم کیا کہ عمران خان اشتہاری ہے
،کیا یہ اشتہاری نیا پاکستان بنا سکتا ہے ؟عمران خان کے پاس ایسا کونسا
جادو ہے کہ دنیا کا ہر ملک انہیں پیسے دے رہا ہے، عمران خان اب سارا بوجھ
جمائما پر ڈال رہے ہیں ، نواز شریف کا پاناما پیپرز میں نام تک نہیں ہے مگر
عمران خان ویسے ہی جھوٹ بول رہے ہیں جیسے 35پنکچر اور گھوڑا ہسپتال کے
حوالے سے بولے تھے۔
لیگی رہنما دانیال عزیز نے مزیدکہا ہے کہ عمران خان عدالت کے بلانے پر بھی
پیش نہیں ہوتے اور اب رینجرز کے ذریعے انہیں گرفتارکر کے عدالت میں پیش
کرنے کی درخواست دائر کریں گے،اگر عمران خا ن قصور وار نہیں تو عدالت میں
پیش ہوں ۔