May 30, 2017 01:37 pm
views : 590
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Chairs Meeting About Sports
لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کھیلوں سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں
کھیلوں کے فروغ کیلئے سپورٹس کمپلیکس کے قیام کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں
کھیلوں کے فروغ کیلئے سپورٹس کمپلیکس کے قیام کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا
اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا حکومت نوجوانوں کو با اختیار بنانے
کیلئے انقلابی پروگرام پر عمل پیرا ہے، نوجوانوں پرسرمایہ کاری روشن مستقبل
پر سرمایہ کاری ہے، صوبے میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا رہا
ہے وزیراعلی نے جدید سہولتوں سے آراستہ سپورٹس کمپلیکس بنانے کے منصوبے کو
تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت کی ساتھ ہی لاہور میں جدید سہولتوں سے آراستہ
12 جدید سپورٹس کمپلیکس بنانے کی منظوری بھی دے دی۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو صحتمندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب
کرنا وقت کی ضرورت ہے،اسی مقصد کے پیش نظرسپورٹس کمپلیکس بنائے جا رہے ہیں،
ایم این اے پرویز ملک ، لارڈ میئر لاہور ، چیف سیکرٹری ، سینئر ممبر بورڈ
آف ریونیو، چیئر مین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری سپورٹس اور متعلقہ حکام
کی اجلاس میں شریک ہوئے۔