May 30, 2017 01:49 pm
views : 720
Location : Rangers Head Quarter
Karachi- DG Rangers Sindh Chairs Meeting
کراچی،ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے جوائنٹ گروپ کا اجلاس
میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے جوائنٹ گروپ کے
اجلاس امن و امان کی صورتحال اور رمضان کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا
جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے رمضان المبارک کے
دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کے
ہیڈ کوارٹرز میں لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے جوائنٹ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا،
جس کی صدارت ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کی، اجلاس میں
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے، اجلاس میں امن و
امان کی صورتحال خاص طور پر رمضان المبارک کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات
کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکیورٹی اداروں کے درمیان روابط اور ہم
آہنگی یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی مرتب کی گئی۔