پشاور،شہریوں کا لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
جماعت اسلام کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
گلو زئی گرڈ سٹیشن کے باہر احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے حکومت اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی کسی بھی ہنگا می صورتحال کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری نے گرڈ سٹیشن کو حفاظتی حصار میں لے لیا۔
دوسری جانب محمد زئی گرڈسٹیشن کے باہر احتجاجی مظاہرین اور پیسکو حکام کے درمیان مزاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ،مظاہرین اور پسیکو حکام کے مابین تحریری معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چودہ گھنٹوں سے کم کر کے آٹھ گھنٹے کرنے فیصلہ کیا ہے
یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج موخر کردیاتاہم مظاہرین کا کہنا ہے کہ پیسکو حکام نے وعدہ خلافی کی تو دوبارہ گرڈ سٹیشن پر حملہ کرینگے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شخص نے کہاکہ پندرہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے جینا دو بھر کر دیا ہے گھروں پر خواتین بچوں اور مریضوں کا برا حال ہے احتجاج نہ کریں تو کیا کریں۔