May 30, 2017 03:54 pm
views : 749
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PML N Hanif Abbasi Media Talk
اسلام آباد عمران خان چار سال کا حساب تو دے نہیں سکتے ستر سال کا حساب کس منہ سے مانگتے ہیں ،حنیف عباسی
مسلم لیگ ن کے رہنماحنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے عمران خان جب اگلی پیشی پر عدالت پہنچے گے تو انہیں گرفتارکرلیا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا ہےتھا کہ عمران خان
اشتہاری ہیں،عدالت انہیں گرفتارکرائے گی،عمران خان کا چہرہ کافی حد تک بے
نقاب ہوچکا ہے ،اب عمران خان خود بھی نااہل ہوں گے اور پارٹی پر بھی پابندی
لگے گی۔
حنیف عباسی نے کہاکہ ان کے پاس منی ٹریل نہیں،کہتے ہیں حلف نامے پریقین
کرلیں، وہ تواتر کے ساتھ جھوٹ بولتے رہے اور کہتے رہے کہ ایک ایک پائی کا
حساب ان کے موجود ہے لیکن نتیجہ سامنے ہے۔