May 30, 2017 04:07 pm
views : 717
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PML(N) Leader Daniyal Aziz Media Talk
اسلام آباد،وزیراعظم کا خاندان پہلے بھی عدالتوں سے سرخرو ہوا اوراب بھی ہوگا،دانیال عزیز
مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ ہمارے تمام اعتراضات پر
سپریم کورٹ کے ججز نے اتفاق کیا ہے جب کہ حسین نواز کے اعتراضات مسترد کئے
جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ہم
نے جے آئی ٹی کے سامنے اپنے تحفظات پیش کردیئے ہیں اور درخواست کرتے ہیں
کہ انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بھی عدالتوں کی دباؤ میں نہیں لائے وزیراعظم کا خاندان پہلے بھی عدالتوں سے سرخرو ہوا اوراب بھی ہوگا۔
دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ایک طرف کہا جارہا ہے کہ جے آئی ٹی کے سامنے
پیش نہ ہونے والے فریق کا کیس کمزور ہوجائے گا اور دوسری جانب جب ہم ہر
سماعت یا جے آئی ٹی کے بلانے پیش ہوتے ہیں تو کہا جاتا ہے آپ باربار کیوں
آتے ہیں یہ سب ناجائز ہورہا ہے اور قواعد و ضوابط کے برعکس کارروائی ہورہی
ہے جس پر ہم نے اعتراض کیا تھا اور اس پر ججز نے بھی ہمارے مؤقف کی تائید
کی اور حسین نواز کی جانب سے جے آئی ٹی پر اعتراضات مسترد کردیئے جانے کی
خبر بے بنیاد ہے۔