May 30, 2017 05:22 pm
views : 729
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PTI Naeem ul Haq Media Talk
اسلام آباد،غیر ملکی فنڈنگ کے الزام کی مذمت کرتے ہیں،نعیم الحق
تحریک انصاف کے چیف آف اسٹاف اور ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ ادارے
عمران خان کے خلاف غیر قانونی کارروائی وزیراعظم کے کہنے پر کررہے ہیں، غیر
ملکی فنڈنگ کے الزام کی مذمت کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ چیئرمین نیب
نے عمران خان کے خلاف وزیر اعظم کے کہنے پر ایسی کارروائی شروع کی جس کا
کوئی سر پیر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کے الزام کی مذمت کرتے
ہیں، ہمارے پاس چھپانے کو کچھ نہیں تمام معاملات صاف اور سب کے سامنے ہیں۔
نعیم الحق نے اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وقت آنے پر آپ سے بھی حساب لیا جائے گا۔