پسنی، پا کستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ، ٹرک کے خفیہ خانوں سے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
پا کستان کوسٹ گارڈٖزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کوسٹل ہائی وے پسنی ،
بلوچستان کے راستے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے ۔جس کو مد
نظر رکھتے ہو ئے ڈائر یکٹر جنرل پا کستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو
اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
ترجمان پا کستان کوسٹ گارڈز کے مطابق بد وک چیک پوسٹ پر ایک مشکوک خالی ٹرک
کو چیکنگ کے لئے روکا گیا جو کوئٹہ سے گوادر جا رہا تھا ۔دوران چیکنگ ٹرک
کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 2600کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی ، 02اسمگلرز
کو بھی گرفتار کرلیا اور ٹرک کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔گرفتار افراد
سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ پکڑ ی جانے والی منشیات کی مالیت انٹرنیشنل
مارکیٹ میں تقریباً تین ارب گیارہ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ۔
ڈائر یکٹر جنرل پا کستان کوسٹ گارڈز بر یگیڈ ئیر عتیق الر حمن نے نوجوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔