May 30, 2017 05:42 pm
views : 718
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets PAF Kiet Delegation
کراچی ، بنگالی برداری کے مسائل کو حل کیا جائے گا،گورنر سندھ
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ تاریخی قربانی دینے کے بعد وطن عزیز کی
آزادی حاصل کی گئی جس میں ہر ایک نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، 1971 ء4 کے بعد
محب وطن بنگالیوں نے علیحدگی کو پسند نہ کرتے ہوئے پاکستان میں رہنے کو
فوقیت دی ،آج ملک کی تعمیر و ترقی میں بنگالی بھائی بھی حصہ لے رہے ہیں۔
گورنر سندھ محمد زبیرنے ایس ایم فاروق اور بچو دیوان کی سربراہی میں پاک
مسلم الائنس کے21 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ محدود وسائل اور
مسائل کے انبار کے باعث علاقائی ترقی متاثر رہی لیکن آج موجود ہ دور میں کم
ترقیاتی والے علاقوں میں ترقیاتی عمل تیز کردیا ہے تاکہ دیگر علاقوں کے
مساوی ترقی یقینی ہو سکے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ مرکزی حکومت وفاق ہی نہیں تمام صوبوں کی یکساں ترقی کے
وڑن پر کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں آباد بنگالی بھائیوں کے مسائل
کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور انھیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے
اقدامات کئے جائیں گے۔
اس موقع پر ایس ایم فاروق اور بچودیوان نے گورنر سندھ کو صوبہ میں بنگالی
برداری کے مسائل ، بنگالی کانیوں میں سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر معاملات
سے آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے مسائل حل کرے
گی۔