May 30, 2017 05:59 pm
views : 617
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 685 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 685پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 685پوائنٹس
کی کمی کے بعد51453 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں
ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر379کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 81 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 289کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ9کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔