May 31, 2017 12:29 pm
views : 637
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 509 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان ،509پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
مندی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس509پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ50943پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں
مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر287کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 125کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،150کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ 12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔