May 31, 2017 01:05 pm
views : 855
Location : Different Areas
Quetta- Bachat Bazar Failure
کوئٹہ ،شہریوں کو رمضان میں بھی کسی قسم کا ریلیف نہ مل سکا
کوئٹہ کے شہریوں کو رمضان میں بھی ریلیف نہ مل سکا،شہر کے چار مختلف مقامات
پر سستے بازار تو لگادئیے گئے مگر ان میں اشیاء خوردنوش ہی دستیاب نہیں
اور جہاں دستیاب ہیں وہاں قیمتیں عام بازار سے بھی زائد ہیں۔
سستے بازاروں میں سرکاری نرخ وضع ہی نہیں کئے گئے ہیں اور دکاندار من مانی
قیمتوں پر پھل اور سبزیاں فروخت کررہے ہیں دکانداروں کے مطابق مانگ میں
اضافہ کے باعث منڈی میں اشیاء مہنگی ہیں۔
ماہ رمضان میں بھی مہنگائی کی چکی میں پستی عوام نے حکمرانوں سے اپیل کی کہ
اس ماہ مقدس میں انہیں اشیاء خوردونوش میں ریلیف فراہم کرے تا کہ وہ اس
ماہ کی برکات سمیٹ سکے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئیایک دکاندار نے
کہا کہ ہولسیل ریٹ سے بھی کم قیمت پر چیزیں فروخت کر رہے ہیں۔
ایک خریدار نے کہا کہ بچت بازار صرف نام کے ہی بچت بازار ہی بازار میں صرف گنتی کی سبزیاں موجود ہیں ۔