May 31, 2017 01:53 pm
views : 774
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif Meeting with MNA Awais Laghari
لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی سردار اویس لغاری کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی سردار اویس
لغاری نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں
اور آئندہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے فلاحی پروگراموں پرتبادلہ
خیال کیا گیا۔
اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاجنوبی پنجاب کی ترقی اور
عوام کی خوشحالی کیلئے آئندہ بجٹ میں ریکارڈ وسائل مہیا کریں گے۔ جنوبی
پنجاب کی ترقی کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے۔ میں ذاتی طور پر جنوبی
پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے پروگراموں کی نگرانی کر رہا ہوں۔
محمد شہبازشریف نے کہاجنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی مجھے دل و
جان سے عزیز ہے۔پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام جنوبی پنجاب سے شروع
کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ اس پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کی 37 تحصیلوں
سے بیک وقت کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاپینے کاصاف پانی فراہم کرکے جنوبی پنجاب کے عوام کو
ان کا حق دیں گے۔ملتان میٹرو بس پراجیکٹ جنوبی پنجاب کے عوام کو جدید سفری
سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزید کہامسلم لیگ (ن) کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کو مزید خوشیاں دے گی۔