پشاور،ورلڈنو ٹوبیکوڈے کی مناسبت سے سول سوسائٹی کی پریس کانفرنس
سول سوسائٹی کی تنظیموں نے حکومت سے سگریٹ کی ڈبیوں کے 85 فیصد حصے پر صحت
سے متعلق تصویری انتباہ فوری طور پر نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تمباکونوشی کے عالمی دن کے موقع پر پشاور پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے
ہوئے مختلف سول سوسائٹی تنطیموں کے عہدیداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا
کہ سیگریٹ کے ڈبیوں پر 16085 فیصدتصویری انتباہ فوری طور پر نافذ کیا
جائے، ان کا کہنا تھا کے صحت کے بجٹ میں تمباکو نوشی سے بیمار ہونے والوں
کیلئے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی جبکہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں
سگریٹ،نسواراور گٹکے کے استعمال سے ہر سال ہزاروں جانیں ضائع ہو رہی
ہیں۔
سول سوسائٹی کے افراد نے مزید کہا کہ نئی نسل کو بہتر ماحول دینے کیلئے
تمباکو نوشی اور دیگر نشوں کی روک تھام کیلئے جدوجہد کرنی پڑے گی اس موقع
پر بلیو وینز کے سربراہ قمر نسیم نے تمباکونوشی سے متعلق بہت جلد خیبر
پختونخوا اسمبلی میں بل پیش کرنے کا بھی اعلان کیا ۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک خاتون نے
کہا کہ اسکولز کی سطح پر ہمیں تمباکو نوشی کو روکنے کے لئے اقدامات کرنا
ہوں گے۔
سول سوسائٹی عہدیدار نے کہا کہ تمباکو نوشی کی روک تھام کے لئے حکومتی
اقدامات اپنی جگہ پر اس میں بہت بڑاکردار سول سوسائٹی کا بھی ہے۔