May 31, 2017 02:34 pm
views : 629
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif chairs National Security Committee Meeting
اسلام آباد، وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس
میں وفاقی وزراء اور تینوں ملسح افواج کے سربراہان بھی شریک ہیں۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر
صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار،
مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر
قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ، تینوں افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی
لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل
زبیر محمود حیات بھی شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں عالمی عدالت انصاف
میں کلبھوشن کیس کے لئے مشاورت کے علاوہ ریاض سمٹ سمیت قومی سلامتی کے
امور پر بھی غور کیا جائے گا۔