لاہور ،ما ہ رمضان میں بھی مہنگائی پر قابو نہیں پا یا جا سکا،عوام کو مشکلات کا سامنا
لاہورمیں ما ہ رمضان میں تاحال مہنگائی پر قابو نہیں پا یا جا سکا،جس کے سبب عوام کو مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔
انتظامیہ اور مجسٹریٹس رمضان المبارک کے لیے اعلان کردہ قیمتوں پر اشیاء اور اجناس کی فروخت کو ممکن نہ بنا سکے۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے بے خوف گراں فروش صارفین کو مسلسل لوٹنے میں مصروف
ہیں۔
حکومتی رٹ کو ہر بازار اور ہر مارکیٹ میں چیلنج کیا جارہا ہے مہنگائی کا طوفان تھم نہیں سکا۔غریبوں کی فریاد کسی نے نہ سنی۔
بچت بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی زائد نرخوں پر فروخت کی جا رہی
ہے،آلو،پیاز، ٹماٹر ادرک لہسن مٹر بنھڈی لیموں انتہائی بلند قیمت پر فروخت
کیے جا رہے ہیں سیب آم خوبانی آلو بخارا خربوزہ جامن انتہائی مہنگے داموں
فروخت کیے جارہے ہیں۔
اس موقع ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نے کہا
شروع میں تو بچت بازاروں میں قیمتیں مناسب تھی تاہم اب روزانہ انکی قیمتوں
میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ایک اور شہری نے کہا عام بازاروں کے مقابلے میں بچت بازاروں میں قیمتیں ذیادہ ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خوراک پنجاب
بلال یاسین نے کہا کہ جہاں شکایت موصول ہوتی ہے کارروائی کرتے ہیں ۔