نوری آباد،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج نوری آباد میں سو میگا واٹ کے پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے
سندھ حکومت نے نوری آباد میں 100 میگاواٹ کا پاور پلانٹ تیار کرلیاجس کا افتتاح آج بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
کراچی کے عوام کیلئے اچھی خبر، سندھ حکومت نے نوری آباد میں 100 میگاواٹ کا
پاور پلانٹ تیار کرلیا ہے جس سے کراچی کی عوام کو بجلی فراہم کی جائے گی ،
پاور پلانٹ کا افتتاح آج پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کریں
گے اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر وزراء بھی ہمراہ
ہوں گے۔
نوری آباد میں 100 میگاواٹ کاگیس پاورپلانٹ حکومت نجی اشتراک سے تیار کیا
گیا ہے، اس منصوبے کے تحت کے الیکٹرک کو100میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے ۔