May 31, 2017 04:36 pm
views : 721
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 861پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 861پوائنٹس
کی کمی کے بعد50591 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں
ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر378کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 113کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،241کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔