پشاور،ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ، جلوس کی صورت میں اسمبلی چوک پہنچ گئے
پشاور میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے ،ینگ ڈاکٹروں کی بڑی تعداد جلوس کی صورت میں اسمبلی چوک پہنچ گئی ہے۔
:ڈاکٹروں کے دھرنے کے باعث خیبر روڈ ایک طرف سے مکمل بندہو گئی ہے جس کے سبب شدید ٹریفک جام کے نتیجے میں عوام کوشدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔
احتجاج کے سبب ایمر جنسی کے سوا سرکاری ہسپتالوں میں اکثر شعبے بندپڑے ہیں جبکہ مریضوں اور اُن کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرے میں شریک ڈاکٹر نے کہا کہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی کے علاوہ تمام سروسز بند ہیں،بھوک ہڑتال پر بیٹھے بیمار ڈاکٹرکو گرفتار کرنا حکومتی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔