پشاور،لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو اسلام آباد میں احتجاج پر مجبور ہو جائینگے،غلم احمد بلور
اے این پی کے مرکزی سینئرنائب صدر حاجی غلام احمد بلور اور مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنی ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کررہے ہیں،آج اٹھارویں ترمیم سے بھی لوگ منحرف ہوچکے ہیں وزیر اعظم کو کہتا ہوں ہمارے ساتھ ظلم بندکیا جائے،حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں،احتجاج کرنا جانتے ہیں،اگر لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو اسلام آباد میں احتجاج پر مجبور ہو جائینگے۔
غلام احمد بلور نے کہا کہ ہمارے گیس پر پنجاب میں پاور پلانٹ بنایا جا رہا ہے،اگر صوبائی حکومت بجلی چوری روکنے کیلئے مرکز کا ساتھ نہیں دیتی تو گرڈ اسٹیشنز کو رینجرز کے حوالے کیا جائے،صوبائی حکومت کے وزرا اور مشیر بجلی چوری میں ملوث ہیں،صوبائی حکومت اگر چاہیں تو بجلی چوری کو روک سکتی ہے۔
اے این پی رہنما نے کہا کہ صوبائی حکومت چار سال میں ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہ کرسکی،ایک ڈیم صوبہ میں نہیں بنایا گیا،کیا تبدیلی آئی،عمران خان کا وزیر اعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔