May 31, 2017 06:05 pm
views : 722
Location : Srilanka, Colombo
Srilanka- Pakistan Navy Ships in Srilanka for Flood Releif Works
کراچی ، سری لنکا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کی امدادی سر گرمیاں جاری،ترجمان پاک بحریہ
سری لنکا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کی امدادی سر گرمیاں جاری ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس ذوالفقار، جہاز پر موجود ایلویٹ ہیلی کاپٹر، امدادی اشیاء، طبی سہولیات اور ادویات کیساتھ کو لمبو پہنچ چکا ہے۔امدادی اشیاء میں تازہ اور خشک راشن، بستر، ادویات، سیلابی پانی نکالنے والے پمپ اور دیگر امدادی سامان شامل ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں مختلف جگہوں پرپاک بحریہ کی جانب سے میڈیکل کیمپس قائم کئے جا چکے ہیں۔
ان کیمپس میں ماہر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ جہاز پر موجود ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں آلودہ کنو?ں کو خاص آلات کے ذریعے آلودگی سے پاک کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔جہاز پر موجود غوطہ خور ٹیمیں بھی مختلف آپریشنز جن میں دریا?ں میں گہرے مقامات پر رکاوٹیں دور کرنا شامل ہے میں مصروفِ عمل ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سری لنکا کی سیاسی اور عسکری قیادت نے اس فوری ردعمل اور مشکل کی اس گھڑی میں امداد فراہم کرنے پرپاکستان بلخصوص پاکستان نیوی کا شکر یہ ادا کیا۔پاکستان نیوی پاکستان کی بحری سر حدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری کو انسانی بنیادوں پر مدد فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے
پاکستان کے عوام اور پاکستان نیوی مشکل کی اس کھڑی میں سری لنکا کی حکومت اور لوگوں کو امداد فراہم کرنے میں کوئی کثر نہیں اْٹھا رکھیں گے