Jun 01, 2017 11:04 am
views : 719
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 162 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان ،162پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو مارکیٹ
میں مندی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس162پوائنٹس
کی کمی کے ساتھ50428پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر275کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 152کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،120کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ 3کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔