Jun 01, 2017 11:22 am
views : 761
Location : Different Areas
Lahore- People goes to Canals
لاہور، ماہ صیام میں آگ برستا سورج اور بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شہریوں نے نہر وں کا رخ کر لیا
ماہ رمضان میں شدید گرمی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام نے نہروں کا رخ کرلیا۔
گرمی نے ستایا تو منچلے نوجوان بھی اپنے دوستوں کے ہمراہ نہرپر پہنچے گئے
جبکہ بڑے بھی اپنے بچوں کے ساتھ گرمی سے بچنے کیلئے نہرکے ٹھنڈے پانی سے
لطف اندوز ہونے چلے آئے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان نے
کہا کہ روزوں میں گرمی برداشت سے باہر ہو چکی ہے اس لئے نہر پر نہانے کے
لئے آئے ہیں۔
ایک اور شہری نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے سبب گرمی برداشت سے باہرہوگئی ہے اس لئے بچوں کے ہمراہ یہاں نہانے آئے ہیں۔