Jun 01, 2017 11:43 am
views : 652
Location : Different Areas
Quetta- Load shedding Problem in City
کوئٹہ،لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی
رمضان المبارک میں سحری اور افطار کے وقت لو ڈ شیڈنگ نہ کر نے کے حکو متی
دعوے دھر ے کے دھر ے رہ گئے۔کو ئٹہ میں 8گھنٹے جبکہ اندرونی بلو چستان میں
بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے تک پہنچ گیا۔
ما ہ صیام میں کو ئٹہ میں بھی لو ڈ شیڈنگ کا جن بو تل سے باہر آگیا۔شدید گر
می میں کو ئٹہ میں غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ نے شہر یوں کی زند
گی اجیرن بنا دی۔ شہر میں چھ گھنٹے جبکہ گردونواح میں آٹھ گھنٹے کی
لوڈشیڈنگ کی جارہی ہی جبکہ سحری افطار کے وقت لو ڈ شیڈنگ نہ کر نے کا حکو
متی وعدہ وفا نہ ہو سکا۔ لو ڈشیڈنگ سے گر می کےستائے ہو ئے شہر یوں نے پا
رکوں کا رخ کر لیا۔
دن بھر شہر ی پارک میں درختوں کے سائے میں بیٹھ کر وقت گزارنے لگے لو ڈ
شیڈنگ کے باعث نہ صر ف گھر یلو صارفین بلکہ ٹیلرماسٹر بھی مشکلات کا شکار
دکھا ئی دیتے ہیں ۔
کو ئٹہ شہر میں لو ڈ شیڈنگ کا دوانیہ 8گھنٹے جبکہ بلو چستان کے دیگر علا قوں میں لو ڈ شیڈنگ کا دورانہ 18گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔