Jun 01, 2017 12:24 pm
views : 760
Location : Federal Judicial Academy
Islamabad- Hussain Nawaz Media talk
اسلام آباد،وزیر اعظم کے صاحب زادے حسین نواز کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحب زادے حسین نوازفیڈرل جوڈیشل اکیڈمی
پہنچ گئیوہ پاناما کیس میں خود پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے جے آئی ٹی
کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
حسین نواز شریف کی جوڈیشل اکیڈمی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتطامات
کئے گئے تھے۔ گزشتہ روز بھی حسین نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے
تھے اور ان کے سوالوں کے جوابات دیئے تھے۔ انکوائری ٹیم آج بھی حسین نواز
شریف سے پاناما کیس ، منی ٹریل اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے پوچھ گچھ کرے
گی۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ
قانون کی پاسداری پر مکمل یقین رکھتے ہیں جتنی مرتبہ بلایا جائے گا آئیں
گے۔
حسین نواز نے مزید کہا کہ وہی کیسز چلائے جا رہے ہیں جو مشرف دور میں تھے
پہلے بھی جواب دیا تھا اور اب بھی جواب دے رہے ہیں ،سیاستدان ہر دور میں
جواب دیتے آئے ہیں ۔