پشاور،پھلوں کا بادشاہ آم مہنگا ہونے کے باوجودبازاروں کی رونق بنا ہوا ہے
رمضان میں شہنشاہ پھل اور رسیلے آم افطاری کی خاص خریداری ہوتی ہے،پھلوں کا
بادشاہ ماہ صیام میں بھی سب سے مختلف انداز رکھتا ہے ،مہنگا تو ہے پھر بھی
آم سب سے زیادہ خریدا جاتا ہے رمضان کے آتے ہی آم دکانوں میں سج گیا۔
تمام پھلوں سے الگ رنگ اور ذائقہ رکھنے والا آم جو ماہ صیام کی خصوصی سوغات
بنا ہواہے،بازاروں میں شام کے وقت ٹھیلوں اور دکانوں میں سجنے والے آم کی
خریداری سب سے زیادہ ہوتی ہے،کوئی ٹھنڈے ٹھار جوس بنا کر اس کا مزہ لیتا ہے
کوئی ٹھنڈے فریج سے نکال کر ملائم انداز میں اسکا ذائقہ چکھتا ہے۔
آم کو پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جا ہے تبھی تو اسکا انداز شاہانہ ہوتا ہے ،ڈیڑھ سو روپے سے کم قیمت پر بکنا اپنی توہین سمجھتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق آم وٹامن اے اور ای سے بھر پور ہوتا ہے جو جلد کو
تروتازہ ر کھنے اور خون میں کولیسٹرول کی مقدار کم کرنے میں اہم کردار ادا
کرتا ہے،خاص لیول کی مٹھاس رکھنے کے باعث شوگر کے مریضوں کے لئے بھی آم
نقصاندہ نہیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نے
کہا کہ افطاری کے وقت آم کو ٹھنڈاکر کے کھانے کا اپنا مزہ ہی اس کے بغیر
افطاری نا مکمل لگتی ہے۔
ایک اور شہری نے کہا کہ آم کے مختلف استعمال ہیں کوئی شیک بنا کر پیتا ہے
،کوئی فروٹ چاٹ میں استعمال کرتا ہے تو کوئی کاٹ کر کھاتا ہے۔