Jun 01, 2017 01:22 pm
views : 695
Location : Federal Judicial Academy
Islamabad- PML N Daniyal Aziz Media Talk
اسلام آباد،کسی کو ورغلانا،ڈرانا دھمکانا کسی بھی طرح تحقیقات کا حصہ نہیں ہو سکتیں،دانیال عزیز
لیگی رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ ہمارا قانونی حق ہے کہ ہم نے جو جو
نکات اٹھائے ہیں ان پر عمل کر کے مکمل تحقیقات کی جائیں گی،عدالت نے خود
مانا ہے کہ کسی کو ورغلانا،ڈرانا دھمکانا کسی بھی طرح تحقیقات کا حصہ نہیں
ہو سکتیں،اس لئے جب اس قسم کا ریکارڈ موجود ہے تو اس کی تہہ تک پہنچنا
ضروری ہے،یہ چیزیں ہوا میں نہ رہیں بلکہ اس کی تحقیقات کی جانا چاہیئے۔
فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتےہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ ہمارے معاملے میں تو پوری دنیا کی چھان بین
کی جا رہی ہے مگر دوسری جانب عمران خان کے کیس میں ایسا کچھ بھی نہیں ہو
رہا،عمران خان سے ہم صرف وہ چیزیں مانگ رہے ہیں جو کہ خود انھوں نے کہی ہیں
یا لکھ کر دیں ہیں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے نیازی کمپنی لمیٹڈ میں ٹیکس چوری
جیسے معاملات کی خود تصدیق کی ہے،جہانگیر ترین جس کا ابھی کیس شروع ہی
نہیں ہوا وہ بھی سب جرائم اپنے خود ہی مانے ہوئے ہے۔