Jun 01, 2017 01:53 pm
views : 770
Location : Federal Judicial Academy
Islamabad- PML N Hanif Abbasi Media Talk
اسلام آباد،وزیر اعظم کا خاندان 1974 سے حساب دے رہا ہے،حنیف عباسی
رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا خاندان سے حساب دے
رہا ہے، یاد رکھیں کہ شیر کا بچہ بھی شیر ہوتا ہے،شیر کے بچے کو ایمبولینس
کی ضرورت نہیں ہوتی،ہم ہر طرح کی عدالت میں پیش ہوئے مگر عمران خان انوکھا
لاڈلا ہے کہ جو سب کرتا ہے،اشتہاری بھی ہے پھر بھی آزاد پھر رہا ہے۔
فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے حنیف عباسی نے کہ عمران خان سیاست کے ساتھ بدمعاشی بھی کرنا چاہتے
ہیں،اشتہاری ہونے کے باوجود عمران خان کو گررفتار کیوں نہیں کیا جاتا۔
لیگی رہنما حنیف عباسی نے مزید کہا کہ کیا سب کا یکساں طور پر احتساب ہو
رہا ہے؟وزیراعظم نے کسی حیلے بہانے کے بغیر خود کو کارروائی کے لیے پیش کیا
ہے ہم کہہ رہے ہیں کہ عدالت حکومت کو ہدایت دے،عمران خان آزاد کیوں پھر
رہا ہے، سیاسی مقدمات کا بننا بڑی بات نہیں بلکہ ان کا سامنا کرنا بڑی بات
ہوتی ہے۔