Jun 01, 2017 05:32 pm
views : 682
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain Meets PM Nawaz Sharif
اسلام آباد، صدر مملکت ممنون حسین سے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ملاقات
صدر مملکت ممنون حسین سے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ملاقات کی ،ملاقات میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے صدر مملکت کو کابینہ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیاوزیر اعظم نے بتایا کہ کابینہ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ہوا تھا۔
صدر مملکت کو وزیر اعظم نے اوبور کانفرنس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیاجبکہ سی پیک منصوبے پر پیش رفت پر دونوں رہنماؤں نے اطمینان کا اظہارکیا