Jun 01, 2017 05:43 pm
views : 588
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Nehal Hashmi Media Talk
سلام آباد، عدلیہ اور جے آئی ٹی کے خلاف بات نہیں کی ، نہال ہاشمی
مسلم لیگ (ن) کے مستعفی ہونے والے سینٹیر نہال ہاشمی نے کہا کہ میں نے عدلیہ اور جے ئی ٹی کے خلاف بات نہیں کی ،ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے بات کی مجھ سے کوئی جواب نہیں دلوایا گیا۔
سپریم کورٹ میں پیشی کے بعدذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ اللہ شاہد ہے میں نے کسی ادارے کے خلاف بات نہیں کی ،میں نے عدلیہ اور جے آئی ٹی کے خلاف کوئی بات نہیں کی،میں نے مجموعی طور پر تاثر کے بارے میں بیان دیا تھا۔
نہال ہاشمی نے مزیدکہاکہ میں نے عدلیہ بحالی تحریک میں حصہ لیا،عدلیہ کی بحالی کے دوران مجھ پر حملہ کیا گیا،تیزی میں کچھ زیادہ کہہ گیا۔