Jun 02, 2017 11:20 am
views : 736
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 75 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان ،75پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعےکو مارکیٹ
میں مندی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس75پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ48705پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 319کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 143کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،169کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 7کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔