کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی مالیاتی کمیشن کا اجلاس
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی مالیاتی کمیشن کا اجلاس وزیر اعلی ہاؤس میں منعقد ہوا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں محکمہ بلدیات کے وزیر جام خان
شورو، میئر کراچی وسیم اختر، ایم پی اے رفیق زماں، فیصل سبزواری، میئر
سکھر، پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی اور دیگرسر کاری اور نجی شخصیات نے شر کت کی ۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاصوبائی مالیاتی کمیشن کی مدت چار
سال ہے۔ میں بلدیات حکومت کو مالی طور پر مستحکم کرنا چاہتا ہوں۔بلدیاتی
اداروں کو اپنے وسائل بھی بڑھانے ہونگے۔