Jun 02, 2017 01:57 pm
views : 730
Location : Federal Judicial Academy
Islamabad- PML N Daniyal Aziz Media Talk
اسلام آباد،تاثر دیا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن اداروں کی تضحیک کر رہی ہے،دانیال عزیز
رہنما مسلم لیگ ن دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ تاثر دیاجا رہاہے ن لیگ اداروں
کی تضحیک کررہی ہے،ہم اداروں کی تذلیل کےالزامات کو سختی سے مسترد کرتے
ہیں، کیونکہ مسلم لیگ ن اداروں کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔
فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ 2014کے آغاز سے تمام حکومتی اداروں کی تضحیک کا
عمل جاری ہے،پولیس اہلکاروں کو'اوئے'آئی جی اور'اوئے'ایس پی تک
کہا گیا،یہ بھی کہا گیا'اوئے'ایس پی تمہیں نہیں چھوڑوں گا،جبکہ ریڈ
زون میں پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،حکومتی اداروں کی تذلیل
اوروں نے کی جبکہ ہم نے پہلے دن سے عدالتوں کے سامنے سر جھکایاہے۔
دانیال عزیز نے مزیدکہا کہ عمران خان کے سونوں وکلا نے بیرونی فنڈنگ کا
اعتراف کیا،ہم قانونی حق کوعدالتوں کے سامنے رکھتے جائیں گے،جہاں پرزیادتی
ہوگی وہاں ہم اپنا حق مانگیں گے، آج حسن نواز بیرون ملک سے آکر جے آئی ٹی
میں پیش ہوگئے ہیں،یہ امر اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان مسلم لیگ آج
بھی عدالتوں کا احترام کرتی ہیں لیکن کنٹینرپر چڑھ کر حکومتی عہدیداروں کو
دھمکیاں دینے والوں سے بھی جواب طلب کیا جائے۔