Jun 02, 2017 02:21 pm
views : 663
Location : Federal Judicial Academy
Islamabad- PML N Asif Kirmani Media Talk
اسلام آباد، نہال ہاشمی جذبات میں بہہ گئے تھے،آصف کرمانی
رہنما مسلم لیگ ن آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی سے متعلق پارٹی نے
بھرپور کردار اداکردیا،نہال ہاشمی کی ویڈیو سامنے آنے پر وزیراعظم ہاؤس طلب
کیا گیا، نہال ہاشمی کو 3 دن دیئے جارہے ہیں جبکہ ان سے پارٹی عہدہ بھی
لیا جارہا ہے۔
آصف کرمانی نے کہا کہ نہال ہاشمی جذبات میں بہہ گئے تھے،نوازشریف نے نہال ہاشمی کیخلاف فوری ایکشن لیا۔
جوڈیشل اکیڈمی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتےہوئے آصف
کرمانی نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک شخص نے
سیاست میں گالی کومتعارف کرایا،عمران خان نے عدلیہ کی توہین کی، عمران خان
کی جگہ میں ہوتا تو اس وقت جیل میں ہوتا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ امید ہے انصاف ہوتا ہوا نظرآئے گااور اشتہاری عمران خان کوبیلف بھیج کرگرفتارکیا جائے۔