Jun 02, 2017 02:45 pm
views : 700
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab meets Lawyers Delegation
Shot List
لاہور،گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے وکلاء برادری کے وفد کی ملاقات
لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے گورنر ہاؤس میں ملتان ہائی
کورٹ بارایسوسی ایشن ، ملتان ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن کے علاوہ ڈسٹر کٹ
بارراجن پور اور ڈسٹر کٹ بار ڈیرہ غازی خان ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے
ملاقات کی ۔ملاقات میں وکلاء برادری نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مختلف
مسائل کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا ۔
ملاقا ت میں ایڈووکیٹ رفیق احمد بھٹی ، ایڈووکیٹ عثمان خان خاکوانی ، ایڈ
ووکیٹ فہیم سعید خان چنگوانی ، ایڈووکیٹ یاسر خان اور ایڈووکیٹ سلمان الٰہی
قریشی موجود تھے ۔
اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا وکلاء برادری نے ہمیشہ
اصولوں اور جمہوریت کے تحفظ کے لئے انتہائی مثبت کردار ادا کیا ہے اور ملک
کی بقا اور جمہوری اداروں کی مضبوطی اور استحکام میں مدد گار رہے ہیں ۔
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہا پا کستان کا مستقبل جمہوریت
سے وابستہ ہے اور پا کستان کی موجودہ قیادت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے
لئے دن رات کوششیں کررہی ہے ۔
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے وفاق کو جانب سے ملتان ہا ئی کورٹ بار
ایسوسی ایشن کو 30لاکھ روپے کا چیک جبکہ ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کو
10لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ۔ انہوں نے ڈسٹر کٹ بارراجن پور اور ڈسٹر کٹ
بار ڈیرہ غازی خان ایسوسی ایشن کو بھی 10،10لاکھ روپے کے علیحدہ علیحدہ چیک
پیش کئے ۔
وکلاء کے نمائند ؤں نے گورنر پنجاب کا شکر یہ ادا کرتے ہو ئے انہیں اس بات
کا یقین دلایا کہ وکلاء برادری ملک میں جمہوریت کے تحفظ اورملک وقوم کی بقا
کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریخ نہیں کر ے گی اور اس مقصد کے لئے
تمام وکلاء متحد ہیں ۔