Jun 02, 2017 02:59 pm
views : 670
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meeting with Gujrawala MPAs
لاہور ، وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں او رفلاحی پروگرامو ں پر پیشرفت کا
جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایم این اے حمزہ شہبازشریف ، صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، منشا
ء اللہ بٹ، حمیدہ وحید الدین اورگوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے اراکین
صوبائی اسمبلی نے شرکت کی ۔
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے
تعلیم،صحت او رسوشل سیکٹر کے فروغ کے لئے بے مثال کام کیاہے۔عوام کی خدمت
او رانہیں ریلیف و سہولتوں کی فراہمی کے مشن کو کامیابی سے آگے بڑھایا
ہے۔اربوں روپے کے رمضان پیکیج سے بھی عوام کو ریلیف مل رہاہے۔
محمدشہبازشریف نے کہاوزیراعظم کی قیادت میں خود مختار او رخوشحال پاکستان
کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔قوم سے کئے گئے وعدے پورے کر کے سرخرو ہوں
گے۔ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن کے باعث عوام مسائل کی دلدل میں دھنستے چلے
گئے۔قوم آج تک ان کرپٹ حکمرانوں کی لوٹ مار کو بھلا نہیں سکے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا سابق حکمرانوں کا ہر نئے دن کا سورج کرپشن کے ایک
نئے سکینڈل کے ساتھ طلوع ہوتا رہا۔انتشار او رالزام تراشی کی سیاست کے
علمبر داروں نے بھی عوام کی مشکلات بڑھائیں۔دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے
ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پیدا کر کے عوام کے خلاف ساز ش کی۔
وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے مزیدکہا عوام کی ترقی کے دشمنوں کو ترقی
کرتا او رآگے بڑھتا ہوا پاکستان اچھا نہیں لگتا۔ملک کی تیز رفتار ترقی ان
عناصر کی پریشانیاں بڑھا رہی ہے۔ساہیوال کول پاور پلانٹ کا دوسرا یونٹ بھی
پوری آب وتاب سے چل رہاہے۔سی پیک کے تحت مکمل ہونے والے اس منصوبے سے
1320میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔
اراکین اسمبلی نے کہا تعلیم ،صحت ،سوشل سیکٹر او رغریب عوام کی فلاح کے لئے
شہبازشریف کے ا قدامات بے مثال ہیں۔گوجرانوالہ میں بڑے منصوبوں کی تکمیل
پر عوام آپ کے لئے دعا گو ہیں۔گوجرانوالہ میں آپ کے بے مثال ترقیاتی کامو ں
نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔