Jun 02, 2017 03:10 pm
views : 743
Location : Benazir Bhutto Shaheed University Lyari
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair addresses Laptop Distribution Ceremony
کراچی،وزیر اعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم کا مقصد ہونہار طالب علموں کو تعلیم وتحقیق میں مدد دینا ہے ،گورنر سندھ
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر نے بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔
وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تیسرے مرحلہ کے تحت تقریب میں یونیورسٹی کے 151 طالب علموں کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے ایس اے پی کورس مکمل کرنے والے طالب علموں کو اسناد بھی دیں۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا لیاری یونیورسٹی آکر بہت خوشی محسوس ہورہی
ہے۔ایک عظیم لیڈر کے نام سے منسوب یہ یونیورسٹی ہم سب کے لئے قابل فخر ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے طالب علموں
میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ لیاری گینگ وار
کے بجائے لیاری یونیورسٹی کو لیاری کی وجہ شہرت بنانے کی کوششوں پر تمام
متعلقہ ادارے اور افراد مبارکباد کے مستحق ہیں۔فٹبال اور باکسنگ لیاری کی
پہچان تھے ان کی بحالی کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا لیاری یونیورسٹی نے بہت مختصر عرصہ معیاری
تعلیم کی فراہمی کے شعبہ میں نمایاں ترقی کی ہے۔ یہاں سے فارغ التحصیل
گریجویٹس مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر ر ہے ہیں۔تحقیق پر
مبنی تعلیم کے فروغ میں لیاری یونیورسٹی کو ہرممکن مدد فراہم کریں گے
کیونکہ دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے تحقیق پر مبنی تعلیم اشد ضروری ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہالیاری سے تعلق رکھنے والے طالب علم صلاحیتوں کے
اعتبار سے کسی سے کم نہیں،انہیں صرف صحیح سمت میں رہنمائی کی ضرورت
ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں لیپ ٹاپ کی بہت اہمیت ہے۔وزیر اعظم کی
لیپ ٹاپ اسکیم کا مقصد ہونہار طالب علموں کو تعلیم وتحقیق میں مدد دینا ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزیدکہاوفاقی اور صوبائی ایجوکیشن کمیشنز کے مابین
بہتر تعاون کو فروغ دیا جائے گاتاکہ جامعات کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی
جا سکیں۔وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے صوبہ میں اعلی تعلیم کو مزید
بہتر کیا جا سکتا ہے۔لیاری یونیورسٹی کے مسائل حل کریں گے۔ایس اے پی کورس
مکمل کرنے والے بہت زیادہ مبارکباد کے مستحق ھیں ،سی پیک کے ذہنی سے ملک کو
ان کی بہت ضرورت ہے۔
وائس چانسلربے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری پروفیسر اختر بلوچ نے کہایونیورسٹی کے کئی مسائل ہیں،وفاقی حکومت کی مدد کی ضرورت ہے۔