پشاور،ضلعی ناظم کا عوام کو مہنگی اشیاء کے بائیکاٹ کا مشورہ
پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 38
گرانفروش گرفتار کر لئے گئے جبکہ تین قصاب خانوں سمیت گیارہ دکانوں کو سیل
کر دیا ہے۔
پشاور کی ضلعی حکومت گراں فروشوں سے نالاں نظر آنے لگی،ناظم اعلیٰ ارباب
عاصم نے بھی عوام کو مہنگی اشیاء کے بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دیدیا،کہتے ہیں
گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرینگے مگر عوام کو بھی مہنگی اشیاء سے صبر
کرنا ہوگا۔
ضلع ناظم پشاور ارباب عاصم خان گراں فروشوں کی خبر لینے ہشت نگری پہنچ
گئے،مگر شاید انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ گراں فروشوں نے
بھی بڑی ترقی کر لی ہے اب ان پر قابو پانا ممکن نہیں،ناظم اعلیٰ نے عوام کی
شکایتیں سنی اور مشور ہ دیا کہ مہنگے فروٹ اور اشیائے خوردونوش کا بائیکاٹ
کرے ۔
گراں فروشوں کی گرانیاں دیکھ کر ناظم اعلیٰ صاحب بھی پریشان ہوئے، سارے شہر
کو گرفتار کرنا بھی انکے بس کی با ت نہیں اسلئے پشاور میں رمضان بازا قائم
کرنے کا علان کر ڈالا۔
کارروائی کے دوران ہشت نگری سے 38 گرانفروش گرفتار کر لئے گئے جبکہ تین قصاب خانوں سمیت گیارہ دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور کے ناظم
ارباب عاصم نے کہا گرانوفروشوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں،جبکہ جہاں سے
بھی شکایت موصول ہو گی کارروائی کریں گے۔