Jun 02, 2017 05:20 pm
views : 709
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 225پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روزجمعے کو مارکیٹ
میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
225پوائنٹس کی کمی کے بعد48555 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز
منفی زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر355کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 154کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،189کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔