اہور،پھلوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر
اہ صیام میں ہوش ربا گرانی نے عوام کو دن میں تارے دکھادیئے،رمضان المبارک میں بھی عوام مہنگائی سے پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔
رحمتوں بھرے مہینے میں بھی ناجائز منافع خوری عروج پر ہے جبکہ پھل سبزیاں
اوردیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی ہیں ۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہویئے ایک شہری نے کہا کہ مختلف
بازاروں میں مختلف قیمتیں ہیں ،انتظامیہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف
کارروائی عمل میں لائے۔
ایک دکاندار نے کہا پھلوں کو مناسب قیمتوں پر فروخت کر رہے ہیں ،تاہم پھل نیا ہونے کی وجہ سے مہنگا مل رہا ہے۔