Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 03, 2017 11:42 am views : 625

Location : Governor House

Lahore- Governor Punjab Meets Hamza Shahbaz
  • Urdu

لاہور،گورنر پنجاب سے حمزہ شہباز شریف کی ملاقات

گورنر پنجاب سے حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہء خیال کیاگیا۔
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاؤس لاہور میں ممبرقومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، بالخصوص جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہء خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب خصوصاً ملتان میں میگا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیارِ زندگی بہتر ہوا ہے۔
گورنر پنجاب نے کہاکہ ملتان میں میٹروبس سروس شروع ہونے سے وہاں کے باسیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے، موجودہ دورِ حکومت میں فنڈز کی تقسیم کرتے وقت پسماندہ اور دوردراز علاقوں کے عوام کو خصوصی طور پر ترجیح دی جارہی ہے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی اس سلسلے میں خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں جبکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جتنے ترقیاتی منصوبے موجودہ دور حکومت میں مکمل کئے گئے ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔
ملک رفیق رجوانہ نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے بجلی کی صورت حال قدر بہتر ہوئی ہے اور بہت جلد زیر تکمیل منصوبوں کو بھی مکمل کرکے ملک کو اندھیروں سے مکمل طور پر پاک کردیا جائے گا، گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے موجودہ قیادت کو ان کی تقدیر بدلنے کا بھاری فریضہ سونپا تھا ہم آج بڑے فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ اس سلسلے میں موجودہ قیادت کافی حد تک کامیاب ہوئی ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ جمہوریت ہی وہ نظام ہے جو حقیقت میں عوام کی دادرسی کرتا ہے اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوتے ہیں، موجودہ قیادت نے بلدیاتی اداروں کو مستحکم کرکے جمہوری نظام کو مزید استحکام بخشا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار اور اختیارات عوام کی امانت ہیں جو صرف اور صرف انہی کی بہتری کے لئے خرچ ہوں تو آئندہ بھی کامیابی نصیب ہوتی ہے۔
اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، مخالفین جتنا چاہے واویلاکرلیں ہم عوام کی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ مخالفین نے ہر دًور میں مسلم لیگ(ن) پر الزام تراشی کی ، ان کے جھوٹے دعوؤں کا نتیجہ پہلے بھی زیرو نکلا اورآئندہ بھی وہ ناکام ہوں گے،مخالفین کو یہ ڈر ہے کہ جس طرح موجودہ حکومت عوام کے مسائل تیزی سے حل کرنے میں مصروف ہے ،آئندہ انتخابات میں ان کے پاس اپنی سیاست چمکانے کے لئے کوئی ایشو باقی نہیں رہے گا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved