Jun 03, 2017 01:45 pm
views : 692
Location : Different Places
Karachi- Public Views About Fruit Boycott
کراچی،فروٹ بائیکاٹ مہم کے حوالے سے عوام کے تاثرات
کراچی میں سوشل میڈیا پر مہنگا فروٹ بائیکاٹ مہم کا آغاز ہو گیا ہے،کسی نے
پھلوں کی خریداری کا بائیکاٹ کیا تو کسی نے مہنگے پھل خریدے شہریوں کا کہنا
ہے کہ سب کو بڑھ چڑھ کر اس مہم میں حصہ لینا چاہیے اور اور اس مہم کو
کامیاب بنانا چاہیے ،پھلوں کے تین روزہ بائیکاٹ کی مہم سوشل میڈیا کی پہلی
باقاعدہ مہم ہے جس کو بے انتہا مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔
مہم کا مقصد ان منافع خوروں کو ایک پیغام دینا ہے جو رمضان شروع ہونے سے
پہلے ہی پھلوں کی ذخیرہ اندوزی اور منڈیوں سے پھلوں کی رسد میں کمی کر دیتے
ہیں، جس کے نتیجے میں پھلوں کی رسد طلب سے کم ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں
ہوشربا اضافہ ہوجاتا ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے
رہنما نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اس مہم کو سراہتے ہیں تاہم اس سلسلے مٰن
حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
پھل فروش راشد قریشی نے کہا کہ رمضان کی آمد سے قبل ہی تمام پھلوں کی
پیٹیوں پر دوسو سے تین سو روپے فی پیٹی بڑھادی گئی ہے جس کے نتیجے میں
مہنگائی ہو رہی ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بزرگ شہری
فیاض احمد نے کہاجب قوم متحد ہو جاتی ہے تو حالت بدل جاتے ہیں اور اب قوم
متحد ہوگئی ہے۔