Jun 03, 2017 02:22 pm
views : 835
Location : Federal Judicial Academy
Islamabad- PML N Asif Kirmani Media Talk
اسلام آباد،کچھ لوگوں کوآج عدالتوں کی احترام کادرداٹھ رہا ہے،آصف کرمانی
وزیراعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز چوتھی بار پیشی کیلئے فیڈرل جوڈیشل
اکیڈمی پہنچے، اس موقع پر بڑی تعداد میں ن لیگی کارکنوں کی جانب سے شریف
خاندان کے حق میں نعرے لگائے گئے، جس کا جواب حسین نواز نے ہاتھ ہلا کر
جواب دیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نواز
شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹرآصف کرمانی نے اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں
لیااور کہا کہ آپ تومحترمہ کے قاتلوں کو جانتے ہوئے بھی نہیں پکڑسکے،تنقید
کرنیوالے تو اپنے زمانے میں عدالتوں کو کینگروکورٹس کہتے تھے،ہم عدالتوں کا
کل بھی احترام کرتے تھے، آج بھی عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں
گے۔
جوڈیشل اکیڈمی کے باہر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ
بتاناچاہتاہوں کس نے عدالتوں کا احترام کیا اورکس نے نہیں،نوازشریف نے ایک
نکاتی ایجنڈے کے تحت عدلیہ کی بحالی کیلیے لانگ مارچ کیا،لاکھوں لوگوں کا
سمندر لاہور سے نوازشریف کی قیادت میں چلا،گوجرانوالہ پہنچے تو پتا چلا
عدلیہ کو بحال کیا جا رہا ہے ۔
آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ہمارامطالبہ صرف یہ ہے کہ ہم سے انصاف ہونا چاہیے،
دامن کو ذرا دیکھ،ذرا بند قبا دیکھ، پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،حسین
نوازسے آج تک جو سوالات پوچھے گئے مفصل جوابات دیے، کسی کو میرا چہرہ پسند
نہیں تو برداشت کرو،اللہ نے بنایا ہے، چنددن صبرکریں،دودھ کادودھ اورپانی
کاپانی ہوجائیگا، رویے میں تبدیلی محسوس ہوئی تو آئینی اورقانونی راستہ
اختیارکریں گے۔
وزیر اعظم کے مشیر نے کہا نوازشریف منتخب وزیراعظم ہیں ان کا نام پاناما
کیس میں نہیں، نواز شریف پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں،نواز شریف
پاکستان کو معاشی طاقت بنانے کی جنگ لڑ رہے ہیں،نواز شریف،ان کا خاندان اور
مسلم لیگ ن سرخروہو گی،عمران خان اپنا حساب نہیں دے سکے لیکن نواز شریف
تین نسلوں کا حساب دے رہے ہیں،ہمیں معزز ججوں پراعتماد ہے کہ وہ انصاف کریں
گے،اپوزیشن میں بیٹھے افراد کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔