Jun 03, 2017 03:18 pm
views : 765
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab meeting regarding Education Stoke Take
لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
ہوا،اڑھائی گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں پنجاب ا سکولز ریفارمز روڈ
میپ پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف
اور روڈمیپ ٹیم کا پروگرام پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاکہ پنجاب حکومت نے آئندہ
مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کیلئے تاریخ ساز فنڈز مختص کئے ہیں،آئندہ مالی
سال کے بجٹ میں شعبہ تعلیم میں مجموعی طور پر 345 ارب روپے کی رقم رکھی گئی
ہے،یہ رواں مالی سال کے مختص کردہ فنڈز سے تقریباً 33 ارب روپے زیادہ ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں شعبہ تعلیم کیلئے پہلی بار وسائل
میں اتنا زیادہ اضافہ کیا گیا ہے،صوبے میں فروغ تعلیم کیلئے بے پناہ محنت
سے کام کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اہداف کے حصول کیلئے ہمیں محنت اور عزم کے
ساتھ آگے کا سفر طے کرنا ہے گز شتہ 3 ماہ کے دوران روڈ میپ پروگرام کے تحت
اہداف کے حصول کے حوالے سے بہترین انداز میں پیش رفت کی گئی ہے۔