کراچی،بلدیاتی اداروں کی کامیابی صوبائی حکومت کی کامیابی ہوگی،فاروق ستار
انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی ہے ۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار دہشت گردی کے 31 مقدمات میں
ضمانت کے لئے انسداد دہشتگردی کی عدالت کے سامنے پیش ہوئے، اس موقع پر میئر
کراچی وسیم اختر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
عدالت نے 9 ماہ سے زائد غیر حاضری پر فاروق ستار پر برہمی کا اظہار کرتے
ہوئے کہا کہ 22 اگست کے دو مقدمات میں آپ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
جاری ہوچکے ہیں، آپ کو پہلے آنا چاہیئے تھا۔
بعد ازاں عدالت نے فاروق ستار کی 23 مقدمات میں 50، 50 ہزارروپے کے مچلکوں
کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 9 جون تک ملتوی کردی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے
کہا کہ 31 مقدمات میں عدالت نے طلب کیا تھاجن میں ضمانت منظورہوچکی ہے
عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، وارنٹ گرفتاری سے متعلق علم نہیں تھا لیکن
جیسے ہی یہ بات انہیں معلوم ہوئی فوری طور پر پیش ہوگئے ہیں۔
بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات سے متعلق فاروق ستار نے کہا کہ مئیر کے
اختیارات میں پہلے ہی بہت دیر ہو گئی ہے ،تاہم مزید دیر نہ کی جائے اور
میئر کے اختیارات بحال کئے جائیں،بلدیاتی اداروں کی کامیابی صوبائی حکومت
کی کامیابی ہوگی۔
کے الیکٹرک کے حوالے سے ایم کیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ کے الیٹرک کی
تکنیکی وضاحتیں کسی صورت قبول نہیں,کے الیکٹرک کوبھی قبلہ درست کرنیکاکہہ
چکے ہیں جبکہ بجلی بحران پروفاقی وزرا،چیئرمین نیپراے استعفیٰ مانگاہے۔