Jun 03, 2017 06:19 pm
views : 751
Location : Regional Tax Office
Quetta- Chairman FBR Dr Irshad Media Talk
کوئٹہ،چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر ارشاد کی ذرائع ابلاغ عامہ کےنمائندوں سے گفتگو
یئرمین ایف بی آرارشاد خان نے کوئٹہ میں ریجنل ٹیکس آفس کی بلڈنگ میں ایک اور بلاک ڈاکٹر ارشاد خان بلاک کا افتتاح کردیاہے۔
اسموقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی
آر نے کہا کہ ایف بی آرکی نئی عمارت ملک کی خوشحالی میں اہم کردار اا کرے
گی جبکہ ایف بی آر کے ملازموں کی معاشی حالت بہتر کرنے اور انکے بچوں کی
تعلیمی معاملات بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
چیئر مین ایف بی آر نے کہا کہ ان لینڈ ریونیوکے محکمے میں عملے کی تعداد کو بڑھا رہے ہیں تا کہ مقامی افراد کو روز گار میسر آسکے۔
ڈاکٹرارشاد نے کہا کہ بلوچستان کے حالات بہت ہو رہے ہیں اور سی پیک بہت بڑا
پیغام لیکر آرہا ہے ترقی کا بہت بڑا قافلہ یہاں سے گزرے گا،بلوچستان بھر
میں نئے سینٹرز کھول رہے ہیں۔
چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کر
رہے ہیں،بلوچستان سے میرا خاص رشتہ ہے اس لئے بلوچستان کے لئے اپنی نوکری
سے ذیادہ بلوچستان کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں۔